سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سرپرست ملائم سنگھ یادو نے سماج وادی پارٹی
کے کانگریس سے ہوئے سیٹوں کے اتحاد پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے آج کہا
کہ وہ انتخابات کی تشہیر نہیں کریں گے۔اپنے بیٹے اور
ایس پی صدر اکھلیش یادو اور کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کے
روڈ شو کے بعد ایک نیوز چینل سے مسٹر ملائم سنگھ یادو نے کہا، 146میں
کانگریس سے ہوئے اتحاد کے خلاف ہوں۔کانگریس سے سمجھوتہ کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔